عالمی مارکیٹ میں تیل کی کمی کے فائدے سے پاکستانی عوام محروم ہیں

عالمی مارکیٹ میں تیل کی کمی کے فائدے سے پاکستانی عوام محروم ہیں جبکہ عالمی مارکیٹ میں تیل کمی کا فائدہ حکومت نے اپنی جیب میں ڈال دیا مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم لیوی 60 روپے سے بڑھا کر 70 روپے کردی جبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت میں پیٹرولیم لیوی صرف 30 روپے لیٹر تھی مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی کمی کے فائدے سے پاکستانی عوام محروم ہیں جبکہ عالمی مارکیٹ میں تیل کمی کا فائدہ حکومت نے اپنی جیب میں ڈال دیا۔ ان خیالات کا اظہار مشیر خزانہ و بین الصوبائی رابطہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں کیا۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم لیوی 60 روپے سے بڑھا کر 70 روپے کردی ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت میں پیٹرولیم لیوی صرف 30 روپے لیٹر تھی۔ مزمل اسلم نے کہا کہ آج حکومت عوام سے اس لیوی کی مد میں اضافی چالیس روپے لے رہے ہیں اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے حکومت کی عوام کی فلاح میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

مزید پڑھیں