خیبر پختونخوا کے وزیر لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان نے ضلعی انتظامیہ

خیبر پختونخوا کے وزیر لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان نے ضلعی انتظامیہ سوات کے افسران کو اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ، معیار اور مقدار پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے، پرائس کنٹرول پر خصوصی توجہ دینے، عوامی مشکلات کے حل کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھنے سمیت عوام کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کے مزید احکامات جاری کر دیئے ہیں صوبائی وزیر نے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کا خاص خیال رکھا جائے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو مکمل ریلیف فراہم کریں لوگوں کو جائز حق دینے میں کوئی ٹال مٹول سے کام نہ لیا جائے انہوں نے کہا رمضان عبادات کا مہینہ ہے، ہمیں اپنے ہر عمل سے اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کی کوشش کرنی ہے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران عوامی سہولیات کیلئے بازاروں میں نظم و نسق، قیمتوں کے تعین، نگرانی کے نظام، اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں و معیار کی جانچ، ذخیرہ اندوزی کی روک تھام، بازاروں میں صفائی ستھرائی، افطاری کے دوران ٹریفک کنٹرول اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کیلئے صوبائی حکومت کی جاری کردہ احکامات پر عمل درآمد کو ضرور یقینی بنائیں صوبائی وزیر نے عوام سے اپیل کی کہ تحریری ثبوت رسید کے بغیر خریداری نہ کریں تاکہ عوام کو سرکاری نرخ نامے کے تحت اشیائے خوردونوش فراہم ہوں انہوں نے واضح کیا کہ غریب عوام کو معیاری خوراک کی سستے نرخ میں فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے خاطر خواہ اقدامات اور دن رات محنت سے کام کیا جا رہا ہے اور عوام کو درپیش مسائل کا حل موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے ہم عوام کے خادم ہیں اور عوامی مسائل کے حل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ہمارے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں عوام کسی بھی شکایات سے ہمیں آگاہ کرسکتے ہیں ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ ان کے مسائل پر بروقت قانونی کاروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، عوام خصوصاً تاجر برادری بھی اپنے درمیان مکمل تعاون کریں۔

مزید پڑھیں