عید میلاد النبی ﷺ 12 ربیع الاول کے حوالے سے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا پیغام

صوبائی مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے عید میلاد النبی ﷺ 12 ربیع الاول کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 12 ربیع الاول، عید میلاد النبی ﷺ کی تمام امت مسلمہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں،خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ اللہ کے آخری نبی ہیں اور انکے بعد تاقیامت کوئی نبی نہیں آئیگا، ربیع الاول کا مہینہ بالعموم اور 12 ربیع الاول کا دن بالخصوص ہمارے لئے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ عظیم دن ہم سے مطالبہ کرتا ہے کہ ہم اپنے اعمال کا، اپنے اخلاق کا، اپنی زندگی کا محاسبہ کریں اور یہ دیکھیں کہ ہماری زندگی میں کس قدر تعلیمات نبوی کا اثر ہے۔انہوں نے کہا کہ قرآن مجید نبی کریم ﷺ کی حیات طیبہ کو ہمارے لئے ایک کامل نمونہ قرار دیتا ہے، 12 ابیع الاول کے موقع پر سیرت النبیﷺ کے عنوان سے پروگراموں کا انعقاد انتہائی ضروری ہے تاکہ نوجوان سیرت النبیﷺ سے روشناس ہو ں۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے صوبہ بھر میں جشنِ ولادتِ رسول ﷺ کا شایان شان اہتمام کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خاتم النبیین حضور ﷺ کی سیرت ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہے۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ آئیں مل کر عید میلاد النبی ﷺ پر امن و محبت کا پیغام عام کریں کیونکہ نبی آخر الزمان ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی ترقی و خوشحالی ممکن ہے۔مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ سب مل کر فرمودات نبویﷺ پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگی کو بدلنے کا عزم کریں اور عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر امن و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔

مزید پڑھیں