وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ مجوزہ ترامیم بارے جعلی حکومت قوم کو جواب دےانہوں نے کہا کہ ترامیم کا مسودہ میڈیا کے ذریعے قوم کے سامنے لایا جائے کیوں کہ اس وقت مجوزہ ترامیم پر نہ صرف ملکی بلکہ بین القوامی سطح پر بھی جگ ہنسائی ہورہی ہے اور جعلی حکومت مجوزہ ترامیم کے ذریعے جمہوریت پر حملہ آور ہورہی ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے مجوزہ ترامیم کا مسودہ اپنے ممبران قومی اسمبلی کو بھی نہیں دکھایا گیا صرف اتنا نہین بلکہ ممبران اسمبلی کے اصرار پر انہیں ڈرا دھمکاکر کہا کہ اپکا کام صرف ووٹ کاسٹ کرنا ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ مسودہ اتنا خوفناک لگ رہا ہے کہ اپنے ہی ممبران کو بھی نہیں دکھایا جارہا ہے اور مناسب ہو گا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو مجوزہ ترامیم پر اپنی پوزیشن واضح کرتے ہوئے اخلاقی طور پر توسیع سمیت کسی بھی عہدہ سے خود ہی دستبرداری کا اعلان کرنا چاہییے۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ مجوزہ آئینی ترمیم کے ذریعے قانون کی حکمرانی کا گلا گھونٹ دیا جائے گا۔