صوبائی وزیر لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان یوسفزئی نے جمعرات کے روز اپنے دفتر پشاور میں لوگوں سے ملاقاتیں کیں اور اُن کے مسائل سنے، اس موقع پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود نے انہیں اپنے علاقوں کے مسائل بیان کئے جن میں بعض مسائل کو موقع پر جبکہ باقی کو متعلقہ محکموں کے سربراہان کو حل کرنے کی ہدایات کیں صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے لوگ انہیں اپنے دل و جان سے بھی زیادہ عزیز ہیں انکی پوری کوشش ہے کہ عوام کی شبانہ روز خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑیں ہمارے دروازے عوام کیلئے ہمیشہ دن رات کھلے ہیں اور وہ کسی ذاتی یا اجتماعی کام کیلئے ان سے بلا ہچکچاہٹ مل سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت میں ہر ضلع اور علاقے کو اس کا حق مل رہا ہے اگرچہ وہ خود سوات سے تعلق رکھتے ہے تاہم وہ پورے صوبہ خیبر پختونخوا کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے کوشاں ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم قائد عمران خان کے سپاہی ہیں پارٹی اور لوگوں کی خدمت دل و جان سے کرتے ہیں اس وقت پاکستان تحریک انصاف ٍمقبول ترین سیاسی جماعت بن چکی ہے اور موجودہ صوبائی حکومت میں تمام سرکاری محکمے عوام کے سامنے جوابدہ بنا دیئے گئے ہیں اور بغیر کسی سیاسی سفارش کے عوام کو ہر قسم ریلیف بروقت ان کے دہلیز پر مل رہی ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی ورکرز کو سلام اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ وہ دن رات پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے کام کررہے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کو مزید مضبوط و فعال بنانے کی ٹھان لی ہے۔