تفصیلات کے مطابق آفتاب الدین ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول کے زیر سرپرستی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر نارکوٹکس کنٹرول اور سرکل آفیسر مردان ریجن کے زیر نگرانی ایکسائز مردان ریجن نے بمعہ دیگر نفری خفیہ اطلاع پر مردان چارسدہ روڈ پر گاڑی نمبری LEE 8047 کو روک کر دوران تلاشی گاڑی سے 48000 گرام (48 کلو گرام) چرس برآمد کی، دو ملزمان امتیاز احمد ولد ریاض احمد ساکن کریم پورہ پشاور اور عمر علی ولد نصرت علی ساکن جہانگیرہ پشاور کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کیلئے تھانہ ایکسائز مردان ریجن میں مقدمہ درج کردیا گیا۔
احسان اللہ سیکریٹری محکمہ ایکسائز ، اکمل خان خٹک ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اور آفتاب الدین ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول نے متعلقہ عملے کی حالیہ کاروائی کو سراہا اور شاباشی دی۔