محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ٹانک محمد شعیب کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد

صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ٹانک محمد شعیب کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر کے اہلسنت و اہل تشیع علماء و اکابرین، امام بارگاہوں کے متولیان، سنی و شیعہ مشران،تاجران اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ٹانک محمد شعیب نے اس موقع پر تمام شرکاء سے کہا کہ کسی قسم کے غیر ضروری اعلانات، غیر ضروری سرگرمیوں، لاؤڈ اسپیکر کے غیر ضروری استعمال پر مکمل پابندی ہوگی، مسلک کے لحاظ سے غیر ضروری بیانات پر عوام کو اکسانے، اشتعال انگیزی اور انتظامیہ کی جانب سے پابندیوں کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ تمام شرکاء نے محرم الحرام کے عزت و عقیدت کیساتھ گزارنے کی یقین دہانی کرائی اور مکمل تعاون کرنے کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) تنویر خان، اسسٹنٹ کمشنرامین اللہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جمشید عالم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شہاب احمد خان اور DSP اصغر علی شاہ بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں