ڈائریکٹر جنرل محکمہ زراعت تحقیق خیبر پختونخوا ڈاکٹر عبد الباری اور ڈائریکٹر پلاننگ نے زرعی تحقیقاتی ادارہ رتہ کلاچی فارم ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا محکمہ آن فارم واٹر مینجمنٹ کے تعاون سے نئے تنصیب شدہ پختہ کھالوں کا افتتاح کیا اور منصوبے کی کامیابی اور ادارہ کی ترقی کیلئے خصوصی دعا کی دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل نے گومل زام ڈیم پروجیکٹ کے تحت سبزیوں و پھلوں کی گرانقدر مصنوعات کی زمینداروں کو تربیت دینوالے ادارے کے ملازمین میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں اور تمام ریسرچ افسروں کے کام میں دلچسپی لیتے ہوئے ان کے کاموں کا انفرادی جائزہ بھی لیا انہوں نے تمام لیبارٹریوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو خصوصی ہدایات کی کہ علاقے کے کسانوں کی بہتری کیلئے ادارے کی لیبارٹریوں میں موجود تمام سہولیات اور استعداد کا بھرپور استعمال کیا جائے تاکہ اس سے علاقہ کے زیادہ سے زیادہ زمیندار مستفید ہوسکیں۔