تفصیلات کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر نارکوٹکس کنٹرول اور سرکل آفیسر مردان ریجن کے زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ایکسائز مردان ریجن اور ڈائریکٹر مردان ریجن کے زیر نگرانی ریجنل سکواڈ انچارج نے بمعہ دیگر نفری خفیہ اطلاع پر نزد قیام و طعام گاڑی کو روک کر دوران تلاشی گاڑی سے 31200 گرام چرس برآمد کی، ملزم کلیم ولد محمد سلیم ساکن ایبٹ آباد کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کیلئے تھانہ ایکسائز مردان ریجن میں مقدمہ درج کردیا گیا۔