وزیر ایکسائز و انسداد منشیات کا وزیر منصوبہ بندی و ترقیات سے ملاقات ضم اضلاع کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

خیبر پختونخوا خوا کے نگران وزیر ایکسائز و انسدادِ منشیات حاجی منظور خان افریدی نے کہا ہے کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے قبائلی اضلاع میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ تمام قبائلی اضلاع میں زیادہ تر منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ جن کی بروقت تکمیل سے قبائلی اضلاع کے عوام کو صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر اور پینے کی صاف پانی بشمول دیگر بنیادی سہولیات میسر ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کی زم ضم اضلاع تک توسیع دے کر ان کو مکمل طور پر فعال بنایا گیا ہے اور عوام کے مسائل اب ان کی دہلیز پر حل ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ایکسائز و انسدادِ منشیات حاجی منظور خان افریدی نے وزیر منصوبہ بندی و ترقیات حامد شاہ سے ضم اضلاع کی جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے موقع پر کیا۔ وزیر ایکسائز حاجی منظور خان افریدی نے کہا کہ نگران حکومت نے اگرچہ بجٹ میں نئے سکیم شامل نہیں کیے تا ہم جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو فوقیت دی ہے تاکہ وہ منصوبے جلد از جلد مکمل ہو سکیں اور عوام ان سے مستفید ہو جائے۔ نگران وزیر نے صوبہ بھر کے لیے متوازن اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر نگران وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اور پوری نگران کابینہ کا شکریہ ادا کیا۔ صوبائی وزیر ایکسائز حاجی منظور خان افریدی نے اپنے محکمے کی حالیہ بہترین کارکردگی کے حوالے سے کہا کہ امسال ٹیکس حصول کے مد میں ریکارڈ ریکوری کی گئی ہے۔ یونیورسل نمبر پلیٹ کے اجراء سے بہت سے مسائل حل ہو گئے ہیں۔ جبکہ صوبہ بھر میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور ملوث عناصر کے خلاف روزانہ بنیادوں پر کاروائیاں ہو رہی ہیں۔

مزید پڑھیں