عوامی فلاح وبہبود کیلیے تمام ضلعی افسران اپنی زمہ داریاں نبھائیں معاون خصوصی زکوۃ عشر سماجی بہبود

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی معاون خصوصی برائے زکوٰة عشر سماجی بہبود خصوصی تعلیم اور ترقی خواتین سلمیٰ بیگم کی زیر صدارت ضلع ایبٹ آباد، مانسہرہ ، بٹگرام اور ہری پور میں سوشل ویلفیئر کی سرگرمیوں اور کارکردگی کے حوالے سے ضلعی دفتر ایبٹ آباد میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسرز کے علاوہ ایبٹ آباد اور بٹگرام کے چائلڈ پروٹیکشن آفیسرز نے بھی شرکت کی اجلاس میں ہر ضلعی افسر نے اپنے متعلقہ ضلع کے بارے میں نگران معاون خصوصی کو کارکردگی اور ضلع میں محکمہ سماجی بہبود کی سرگرمیوں کے بارے تفصیلی بریفنگ دی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسرز نے ورکنگ ویمن ہاسٹل، دارالکفالہ، دارلامان، سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس، پناہ گاہ ، بصارت سے محروم بچوں کی سرکاری تعلیمی اداروں اور بحالی مراکز میں دی جانے والے سہولیات اور سرگرمیوں کے بارے میں پریزینٹیشن پیش کئے جبکہ چائلڈ پروٹیکشن آفیسرز نے بھی نگران معاون خصوصی کو ایبٹ آباد اور بٹگرام میں بچوں کے تحفظ کے حوالے کئے گئے اقدامات پر تفصیل سے آگاہ کیا اجلاس میں متعلقہ اضلاع کے سوشل ویلفیئر آفیسرز نے درپش مسائل، وسائل کی کمی اور چیلنجز پر سیر حاصل بحث کی بریفنگ کے بعد نگران معاون خصوصی سلمیٰ بیگم نے ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر چائلڈ پروٹیکشن آفیسرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سماجی بہبود معاشرے کے معالی طور پر کمزور، معذور، بیواؤں ،یتیموں اور پسے ہوئے لوگوں کے ساتھ مدد کیلیے قیام میں لایا گیا ہے ان لوگوں کے مسائل کو حل کرنا اور ان کی مدد کرنا ہم سب کی فرض بنتی ہے سوشل ویلفیئر افسران کی زمہ داری ہے کہ ایسے لوگوں کی مسائل حل کرنے میں دلچسپی لے اور اپنا فرائض کو نیک نیتی سے انجام دیں انہوں نے تمام ڈسرکٹ افسران کو ہدایت جاری کی کہ اپنے متعلقہ اضلاع میں سماجی سرگرمیوں میں تیزی لائیں عوام کی طرف سے کسی قسم کی شکایت کا موقع نہ ملے تمام افسران کو اپنے کارکردگی میں بہتری لانے کیلیے عملی اقدامات اٹھائیں انہوں نے ضلعی دفاتر میں وسائل کی کمی کو پورا کرنے اور دوسرے درپیش مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی انہوں نے مذید کہا کہ نگران حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلیے کوشاں ہے جب تک نگران حکومت رہے گی ہم اپنی زمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے۔

مزید پڑھیں