ایل آر ایچ کے بورڈ آف گورنرز کا 41 واں اجلاس آج منعقد کیا گیا۔

ہسپتال ترجمان محمد عاصم کے مطابق 41 ویں بی او جی اجلاس کی صدارت چیئرمین بی او جی پروفیسر محمد زبیر خان نے کی جبکہ ممبرز میں ڈاکٹر موسیٰ کلیم، محمد فہیم صدیقی، شاندانہ سعد ملک، ڈاکٹر غلام صدیق اور سیف اللہ شامل تھے۔ بی او جی اجلاس میں تین ایجنڈا پوائنٹس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جس میں 39 اور 40 ویں بورڈ میٹنگز مینٹس کی منظوری کے علاوہ ڈین و چیف ایگزیکٹیو آفیسر، میڈیکل ڈائریکٹر ،ہسپتال ڈائریکٹر ،ایسوسی ایٹ ہسپتال ڈائریکٹر ،نرسنگ ڈائریکٹر اور فنانس ڈائریکٹر کی بورڈ کو بریفنگ شامل تھیں۔ مزکورہ بورڈ میٹنگ میں ہسپتال کے انتظامی امور کے بارے بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور جاری پراجیکٹس کے بارے میں تفصیلی معلومات شیر کی گئیں۔

مزید پڑھیں