ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے ہمراہ نصران چوکی کا دورہ، امن و امان کی سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقار احمد کا عسکری حکام کے ہمراہ حملے کی زد میں آنیوالی چوکی کا دورہ۔ حالیہ واقعات کے پیش نظر چوکی نصران پر سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ۔ امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے سلسلے میں ہدایات جاری۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک وقار احمد نے عسکری حکام کے ہمراہ حالیہ واقعات کے پیش نظر مورخہ 16 اور 17 جولائی کی درمیانی شب شرپسندوں کے حملے کی زد میں آنے والی چوکی نصران کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ گل امام رحمت خان بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے سلسلے میں کئے گئے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیساتھ ساتھ اپنی حفاظت کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، مشکوک افراد پر کڑی نگاہ رکھنے اور امن و امان کی فضاء کو بہرصورت برقرار رکھنے کے سلسلے میں تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات جاری کیں۔

مزید پڑھیں