خیبر پختونخوا کے وزیر لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹو فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ

خیبر پختونخوا کے وزیر لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹو فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت سماجی، فلاحی تنظیموں کی بھر پور حوصلہ افزائی کر رہی ہے خدمت خلق کے تحت فلاحی سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا قابل ستائش عمل ہے جذبہ خدمت خلق سے سرشار اور اپنی مدد آپ کے تحت رضا کارانہ کام کرنے والی رضا کار تنظیموں کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے پر عزم ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے خان ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر ڈاکٹر فرمان، ایکٹنگ صدر امان روم، جنرل سیکرٹری محبوب خان، میڈیا سیکرٹری حضرت حسین سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا وفد نے صوبائی وزیر سے ان کی رہائش گاہ مکانباغ میں ملاقات کی، وفد نے صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی کو تنظیم کی کارکردگی بارے آگاہ کیا جس پر فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ لوگوں کی خدمت کرنے اور خود کو عوام کی خدمت کیلئے پیش کرنے والے لوگوں کو عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جبکہ تحریک انصاف کی موجودہ صوبائی حکومت بھی اس طرح کے لوگوں اور تنظیموں کی بھر پور حوصلہ افزائی کر رہی ہے عوامی خدمات کے حوالے سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کرنا اولین ترجیح ہے اسی طرح رضاکار صوبائی حکومت کا دست و بازو بن کر لوگوں کی خدمت کرنا اپنا شعار بنائیں انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت عام آدمی کی حالت زندگی بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس مقصد کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لار ہی ہے۔

مزید پڑھیں