خیبرپختونخوا کے وزیر برائے لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نجی تعلیمی اداروں کی ہر ممکن معاونت کر رہی ہے پرائیویٹ سکولز تعلیم کے میدان میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں جس سے اصلاحی معاشرہ کا قیام ممکن ہورہا ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے خپل کور ماڈل سکول میں پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ضلع سوات کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی ایس ایم اے کے صدر ظفر شلمانی، جنرل سیکرٹری شاہ فیصل، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سوات فضل خالق سمیت کثیر تعداد میں اساتذہ کرام اور معززین علاقہ موجود تھے، صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سزا و جزا کے تحت کیٹیگریز بنائیں تاکہ سکولوں کی مشکلات میں کمی آسکے اور یہ ادارے خود مختیار بن جائیں انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی مشکلات کے خاتمے، تجاویز اہم اصلاحات کیلئے اہم اقدامات اٹھائیں گے اور تمام جائز مسائل کو حل کرینگے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سرکاری سکولوں کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کیلئے بھی ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو معیاری اور اعلیٰ تعلیم فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے تعلیم ایک ایسا پیشہ ہے جو ایک اصلاحی معاشرے کے قیام میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے اس کیلئے ہم سب نے مشترکہ کام کرنا ہے ان کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن سمیت تمام اساتذہ کرام خراج تحسین کے مستحق ہیں کہ وہ بہتر معاشرے کے قیام میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی مشکلات کے خاتمے، تجاویز اور اہم اصلاحات کیلئے پشاور میں ایک اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں سیکرٹری تعلیم خیبرپختونخوا بھی موجود ہونگے،اس اجلاس میں ایسوسی ایشن کے عہدیداران اپنے درپیش مسائل کو سامنے رکھیں گے جن کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔