پاکستان میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے ریزیڈنٹ ریپرزنٹیٹیو سیموئل رزک نے ایک وفد کے ہمراہ پشاور میں خیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں صوبے میں یو این ڈی پی کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت ہوئی اور مستقبل میں تعاون کے لیے کلیدی ترجیحات پر غور کیا گیا۔ چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری نے یو این ڈی پی کی مسلسل حمایت کو سراہا اور جامع ترقی اور پراجیکٹ پر موثر عملدرآمد پر صوبائی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔