خیبرپختونخوا کے وزیر برائے لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان یوسفزئی

خیبرپختونخوا کے وزیر برائے لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان یوسفزئی نے مینگورہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور لوگوں سے ملاقات کی، اس موقع پر لوگوں نے فضل حکیم خان یوسفزئی کو اپنے انفرادی اور اجتماعی مسائل سے بھی آگاہ کیا جنہیں صوبائی وزیر نے انتہائی غور سے سنا اور انکے مناسب حل کی یقین دہانی کرائی جبکہ بعض مسائل کو موقع پر متعلقہ افسران سے رابطہ کرکے حل بھی کیا اس موقع پر چیئرمین حیدرعلی، چیئرمین ارشد علی، جہانزیب گوگل، رحمت علی اور دیگر پی ٹی آئی کارکنان بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے، فضل حکیم خان یوسفزئی نے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی عام لوگوں کی سیاسی جماعت ہے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنے عوام کی خاطر قید و بند ہے اور ہر قسم تکلیفیں عوام کیلئے برداشت کر رہے ہیں اگر وہ چاہتے تو وہ ایک عالی شان زندگی گزار سکتے تھے مگر انہوں نے پاکستانی عوام کو پسند کیا انہوں نے کہا کہ آج ملک کے کروڑوں عوام عمران خان پر اپنی جان نچھاور کر رہے ہیں اور اُن کی محبت لوگوں کے دلوں میں زیادہ ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات اُٹھا رہی ہے صوبے میں صحت کارڈ، 1122 اور دیگر فلاحی منصوبے پی ٹی آئی کے مرہون منت ہے۔

مزید پڑھیں