پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ سے جعلی حکومت کی حواس باختگی صاف ظاہر ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ سے جعلی حکومت کی حواس باختگی صاف ظاہر ہے، اس وقت اسکی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔وفاقی حکومت ایک طرف دعوے کر رہی ہے کہ پی ٹی آئی اپنے احتجاج میں مشکل سے50 بندے اکھٹے کر سکے گی جبکہ دوسری طرف خوف اور گھبراہٹ میں جعلی حکمرانوں نے پورے پاکستان کے کنٹینرز اسلام آباد پہنچادئے ہیں اسی طرح پنجاب،سندھ اور کشمیر کی تمام فورسز بھی اسلام آباد میں تعینات کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان تمام کوششوں کے باوجود پی ٹی آئی اسلام آباد پہنچ کر اپنے مطالبات منوائے گی۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ جعلی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے اور فسطائیت کے ریکارڈ توڑ رہی ہے اور بغض عمران خان میں آئین و قانون کو روندا جارہا ہے۔ سوال یہ ہے کہ اگر پی ٹی آئی کے احتجاج سے وفاقی حکومت خوفزدہ نہیں ہے تو پھر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤ، عہدیدروں اور کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کیوں شروع ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ جعلی حکومت کچھ بھی کرلے مگر اس کا خاتمہ قریب ہے عوام نے فیصلہ کرلیا ہے کہ۔مینڈیٹ چوروں سے جان چھڑانا ضروری ہے۔ مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختون خوا سے 24 نومبر کواحتجاج کے لئے تمام تیاریاں مکمل کی گئی ہیں علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں بڑا قافلہ اٹک کراس کرکے اسلام آباد پہنچیں گا۔ جعلی حکومت کے کنٹینرز عوام کے جوش و جذبے کے سامنے کچھ بھی نہیں ہے عوامی سمندر کنٹینرز سمیت تمام رکاوٹوں کو بہار کر لے جائیگا۔

مزید پڑھیں