کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن ظفر الاسلام نے کہا ہے کہ

کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن ظفر الاسلام نے کہا ہے کہ ڈیرہ جات فیسٹول کے حوالے سے بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ یہ ہدایات انہوں نے ڈیرہ جات فیسٹول کے انتظامات سے متعلق اپنے دفتر میں منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان سارہ رحمٰن کے علاوہ تمام متعلقہ سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران تمام محکموں کے افسران نے اپنی ذمہ داریوں اور اب تک کی کارکردگی اور انتظامات میں پیشرفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ ڈیرہ جات فیسٹول کے حوالے سے بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے جیپ ریلی ایونٹ کے سلسلے میں ہدایات جاری کرتے ہوئے ریوینیو افسران کو کہا کہ ٹریک میں جن زمینداروں کی زمین شامل ہو رہی ہے ان سے رابطہ کر کے معاملات فوری حل کیے جائیں تاکہ نہ صرف انکی تکالیف کا ازالہ ہو سکے بلکہ جیب ریلی ایونٹ کے دوران کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔کمشنر نے ڈبلیو ایس ایس سی اور ٹی ایم کو ایونٹس کے مقامات کی صفائی، نکاسی آب کے بہتر انتظامات سے متعلق ہدایات د یں۔ اسی طرح عید الفطر اور ڈیرہ جات فیسٹول کے حوالے سے ہسپتالوں میں خصوصی ڈیوٹیز کے حوالے سے ڈیوٹی روسٹر نمایاں مقام پر آویزاں کیا جائے تاکہ نہ صرف ڈیوٹی ڈاکٹرز و عملے سے متعلق معلومات فوری حاصل کی جا سکیں بلکہ وی آئی پی کی جانب سے معائنے کے دوان بھی فوری چیکنگ یقینی بنائی جا سکے۔انہوں نے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ کرائے نامے مرتب کرکے شیئر کریں اور ان پر عملدرآمد کو بھی ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ عید الفطر سمیت ڈیرہ جات فیسٹول کے سلسلے میں مسافروں کو مناسب کرایوں پر پبلک ٹرانسپورٹ دستیاب ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈیرہ جات فیسٹول مقامی سمیت باہر سے آنے والے شائقین کیلئے بہترین تفریح ہے اور اس طرح کی تفریحی و صحتمندگانہ سرگرمیوں سے معاشرتی ہم آہنگی بھی پروان چڑھتی ہے اور اسکے ساتھ ساتھ ڈیرہ اسماعیل خان کی ثقافت، کلچر اور آرٹ بھی نمایاں ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں