خیبرپختونخوا کے وزیر برائے لائیوسٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان یوسفزئی نے کارپ ہیچری اینڈ ٹریننگ سینٹر شیر آباد پشاور کا دورہ کیا اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی سلطان روم، ڈائیریکٹر جنرل فشریز محمد ارشد عزیز، ڈی جی لائیو سٹاک ایکسٹینشن ڈاکٹر اصل خان، ڈی جی لائیو سٹاک ریسرچ اعجاز خان اور دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے دورے کے موقع پر صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے کارپ ہیچری پشاور میں ماہی پروری اور کارپ مچھلیوں کی افزائشِ نسل کے لئے ہونے والی تمام سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور ادارے کی وسعت اور پیداوار بڑھانے کیلئے اپنی ذاتی دلچسپی کے ساتھ اہم تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کارپ ہیچری صوبے کی سب سے بڑی ہیچری کے ساتھ ساتھ ایک ٹریننگ سنٹر بھی ہے جہاں صوبے بھر سے مچھلی فارمرز کو سالہا سال بچہ مچھلی مہیا کی جاتی ہے اور انہیں ماہی پروری سے متعلق ہر قسم کی تربیت فراہم کی جاتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ یہ ٹریننگ سینٹر کالج اور یونیورسٹی کے طلباء کو ریسرچ کی سہولیات مہیا کرتی ہے صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ محکمہ ماہی پروری اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کی خدمت اور ماہی پروری جیسے اہم شعبے کو فروغ دینے میں ہمہ وقت کوشاں رہے انہوں حکام کو ہدایت کی کہ فشریز اینڈ ایکوا کلچر ایکٹ 2022 جو کہ ابھی تک عمل میں نہیں لایا گیا ہے اس کے تمام فشریز رولز تیار کرکے صوبائی حکومت کو حوالہ کردیں تاکہ جلد صوبائی اسمبلی سے پاس کیا جا سکے اور نافذ العمل ہو سکے۔