خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں میں حاضری کےنئےٹائم ٹیبل سمیت دیگر امور کے لئے ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں

خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں میں حاضری کےنئےٹائم ٹیبل سمیت دیگر امور کے لئے ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں جن کے تحت پرائمری سکولوں میں حاضری صبح 7:30 بجےجبکہ چھٹی دوپہر 1:35 پر ہوگی اس کے علاوہ اسمبلی میں طلباء کی اخلاقی تربیت، مختلف موضوعات پر تقاریر اور عملی سرگرمیاں لازمی قرار دی گئی ہیں سکولوں میں طلباء کو ہفتے میں تین دن تقاریر اور تین دن خاکوں کے ذریعے اخلاقی تعلیم دینے کی ہدایت جاری کی گئی ہے اسی طرح مزید سکول سربراہان کو ہر ہفتے کے آخری ورکنگ ڈے پر بزمِ ادب کے انعقاد کی بھی ہدایت کی گئی ہیں بزم ادب کے بعد آخری تین پیریڈز میں سٹاف میٹنگ اور رجسٹرز مکمل کئے جائیں گے، اعلامیہ میں بتایا گیا ہےکہ اساتذہ کی کمی یا طویل رخصت کی صورت میں ہیڈز اور سبجیکٹ اسپیشلسٹ کلاسز لیں گے، اعلامیہ میں تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو سکولوں میں ٹائم ٹیبل پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے

مزید پڑھیں