باجوڑ میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد رفیق گنڈاپور کے ہمراہ باجوڑ اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفس کے تعاون سے “نوے سحر اسپورٹس ایونٹس” کے تحت مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے گئے۔ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر راہد گل کی نگرانی میں کھیلے گئے ہاکی میچ میں باجوڑ ہاکی ٹیم نے شاندار کامیابی حاصل کی۔ ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے جبکہ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے اسپورٹس کمپلیکس کے کرکٹ گراؤنڈ کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تحصیل ماموند کے متاثرہ گراؤنڈ کی فوری مرمت، صفائی اور رنگ و روغن کا کام مکمل کیا جائے تاکہ نوجوان بہتر انداز میں کھیلوں کی سرگرمیوں سے مستفید ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ ان شائ اللہ بہت جلد باجوڑ کے گراؤنڈز دوبارہ آباد ہوں گے اور نوجوانوں کو کھیلوں کے مزید مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں