خیبر پختونخوا کے وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فضل شکور خان نے کہا ہے کہ لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے محکمہ کے تمام افسران کو ایک ٹیم کی طرح کام کرنا ہوگا

خیبر پختونخوا کے وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فضل شکور خان نے کہا ہے کہ لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے محکمہ کے تمام افسران کو ایک ٹیم کی طرح کام کرنا ہوگا عوام کو صاف پانی مہیا کرنا ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے انہوں نے کہا کہ محکمے میں بہتر نظام اور اصلاحات لانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔ صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار محکمہ کا چارج سنبھالنے کے بعد محکمے کے بارے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری پی ایچ ای داود خان، ایڈیشنل سیکرٹری سمیت چیف انجینئرز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں صوبائی وزیر کو محکمہ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں جاری اور نئی منظور شدہ سکیموں کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا بریفنگ میں محکمہ کی صوبہ میں بندوبستی اور اور ضم اضلاع میں اے ڈی پی، اے آئی پی اور باہر ممالک کے مالی معاونت سے چلنے والے منصوبوں سے بھی صوبائی وزیر کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ مزید بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا کے بندوبستی اضلاع میں 8 جبکہ ضم اضلاع میں 3 واٹر کوالٹی مانیٹرنگ لیبارٹریاں قائم کی گئی ہیں اس کے ساتھ ساتھ موبائل واٹر کوالٹی یونٹس کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے ان واٹر کوالٹی مانیٹرنگ لیبارٹریوں کا بنیادی مقصد صوبے بھر میں موجود اور نئی تعمیر شدہ پانی کی فراہمی کی سکیموں کے علاوہ عوامی مقامات جیسے سکولوں، کالجوں، مساجد وغیرہ میں عالمی ادارہ صحت (WHO) کے معیار کے مطابق پانی کے معیار کو یقینی بنانا ہے صوبائی وزیر نے اس موقع پر ہدایت جاری کی کہ عوام کے بہتر مفاد میں شروع کئے گئے منصوبوں کو مقررہ وقت میں پایہ تکمیل کو پہنچائیں انہوں نے خبردار کیا کہ محکمہ میں کوئی پوسٹنگ/ ٹرانسفر پالیسی کے خلاف نہیں ہوگی کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی میرٹ کو پامال نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ محکمہ کی خالی آسامیوں پر بھرتی کے لئے ان امیدواروں کا جلدازجلد انٹرویو منعقد کیا جائے جنہوں تحریری امتحان پاس کیا ہے اور انٹرویو کے لیے اہل قرار دیا گیا ہے تاکہ ان خالی آسامیوں کو فوری پر کیا جاسکے۔

مزید پڑھیں