وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات وتعلقات عامہ شفیع جان نے پیر کے روزڈائریکٹر جنرل محکمہ اطلاعات محمد عمران کےہمراہ،روزنامہ ڈان کے دفتر پشاور کا دورہ کیا.اس موقع پرانہوں نے روزنامہ ڈان کےخیبرپختونخوا ریزیڈنٹ ایڈیٹر سینئرصحافی اسماعیل خان سے ملاقات کی اورصحافی برادری کے مسائل، ان کے حل اور صوبے کے امن و امان پر تفصیلی گفتگو کی.معاون خصوصی برائے اطلاعات نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت صوبے میں امن کے قیام اور عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا امن جرگہ، امن کے لیے حکومت کی سنجیدہ کوششوں کا حصہ ہے اور امید ہے اس کے بہتر اثرات سامنے آئیں گے،شفیع جان نے کہا کہ حکومت کوصحافیوں کے مسائل و مشکلات کا بھی مکمل ادراک ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کوتعمیر و ترقی سے ہمکنار کرنے اور عوامی مشکلات کو حل کروانے میں صحافی برادری کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور صحافی برداری کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔اس موقع پر ریزیڈنٹ ایڈیٹر روزنامہ ڈان اسماعیل خان نے معاون خصوصی شفیع جان اور ڈائریکٹر جنرل اطلاعات کی جانب سے روز نامہ ڈان کے دورے کو سراہا۔انہوں نے معاون خصوصی کو صحافی برادری کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔
