خیبرپختونخوا کے وزیر قانون آفتاب عالم ایڈووکیٹ کی زیر صدارت محکمہ داخلہ کے کمٹی روم میں کابینہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

خیبرپختونخوا کے وزیر قانون آفتاب عالم ایڈووکیٹ کی زیر صدارت محکمہ داخلہ کے کمٹی روم میں کابینہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایکشن ان ایڈ آف سول پاورز ریگولیشن کے قانون کے مجوزہ خاتمے پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل اتمان خیل اور محکمہ داخلہ کے دیگر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں مجوزہ قانون کے خاتمے سے متعلق ضروری قانونی تقاضوں، ممکنہ قانونی پیچیدگیوں اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز کی شمولیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمیٹی نے قانون کے خاتمے کے انٹنیگریم پیریڈ کے قانون کا مختلف پہلوؤں کے حوالے سے بھی غور کیا۔ اجلاس میں حال ہی میں خیبرپختونخوا اسمبلی میں منعقدہ امن جرگے کے فیصلوں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔وزیر قانون نے تجویز دی کہ اس قانون کو اسمبلی سے ریپیل کرانے سے قانونی پیچیدگیوں سے بچا جا سکتا ہے۔صوبائی کابینہ نے کابینہ کمیٹی کو اس قانون کے قانونی اور پروسیجرل پہلوؤں سے متعلق اختیارات دیے ہیں تاکہ قانون کی منسوخی کے عمل کو موثر اور قانونی طور پر درست بنایا جا سکے اور ان تجاویز کو کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں