سیکرٹری لائیو اسٹاک، فشریز و کوآپریٹیوز محمد طاہر اورکزئی کی زیر صدارت محکمہ لائیو اسٹاک کی ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری میں بہتری سے متعلق آن لائن اجلاس منعقد ہوا

سیکرٹری لائیو اسٹاک، فشریز و کوآپریٹیوز محمد طاہر اورکزئی کی زیر صدارت محکمہ لائیو اسٹاک کی ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری میں بہتری سے متعلق آن لائن اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک توسیع ڈاکٹر اصل خان سمیت صوبے کے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس میں ضلعی سطح پر سروس ڈیلیوری، کارکردگی اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری طاہر اورکزئی نے ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری میں بہتری پر افسران کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ محکمہ لائیو اسٹاک صوبے کی عوامی ضروریات کو پورا کرنے اور زرعی معیشت کو فروغ دینے میں بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائیو سٹاک کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے اور خوراک کی ضروریات پوری کرنے میں بھی اس کا کردار انتہائی نمایاں ہے، لہٰذا اس شعبے میں بہتری براہ راست عوامی فائدے سے منسلک ہے۔سیکرٹری لائیو اسٹاک نے اس بات پر زور دیا کہ تمام ضلعی افسران محکمے کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لیے بھرپور محنت کریں۔ انہوں نے سختی سے تنبیہ کی کہ جن اضلاع میں کارکردگی 50 فیصد سے کم ہے، وہاں کے افسران فوری طور پر اپنی کارکردگی بہتر کریں، بصورتِ دیگر ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ لائیو سٹاک عوام کو معیاری اور بروقت سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاتا رہے گا اور صوبے میں سروس ڈیلیوری کے مجموعی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گا۔

مزید پڑھیں