یونیورسٹی آف پشاور میں یونیسف سوشل اینڈ بیہیویئر چینج پروجیکٹ کی گریجویشن تقریب

یونیورسٹی آف پشاور کے بزنس انکیوبیشن سینٹر میں 5 دسمبر 2025 کو یونیسف کے سوشل اینڈ بیہیویئر چینج سوشل ایکشن پروجیکٹ کی نمائش اور گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر معزز مہمانان، فیکلٹی ممبرز، یونیسف کے نمائندے اور مختلف اضلاع سے آئے ہوئے طلبہ نے شرکت کی۔تقریب میں مہمان خصوصی، جناب ریڈیک، یونیسف خیبر پختونخوا؛ پرو وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر نعیم قاضی؛ ڈاکٹر اکرام اللہ، ڈائریکٹر ریوامپ، محکمہ صحت، خیبر پختونخوا؛ ڈاکٹر سجاد احمد جان، شعبہ اکنامکس، یونیورسٹی آف پشاور؛ پروفیسر ڈاکٹر بشارت حسین، چیئرمین شعبہ کرائمینالوجی، یونیورسٹی آف پشاور؛ جناب سہیل خان، آفیسر، یونیسف؛ جناب عباس خان، کنسلٹنٹ، یونیسف؛ اور ڈاکٹر محمد ابرار، اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ کرائمینالوجی اور ڈپٹی ڈائریکٹر یونیورسٹی آف پشاور اسٹوڈنٹس سوسائٹیز موجود تھے۔یونیسف سوشل اینڈ بیہیویئر چینج پروجیکٹ میں خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے 175 طلبہ شامل تھے، جنہوں نے سات مختلف موضوعات پر سوشل ایکشن پروجیکٹس کیے، جن میں بچوں کی ویکسینیشن، بچوں کی شادیاں، بچوں کے خلاف تشدد، ہاتھ دھونے کی مہم، اسکول سے باہر بچے اور لڑکیوں کی تعلیم، اور پیدائش کا اندراج شامل تھے۔ٹیموں نے اپنی کمیونٹی میں پروجیکٹس کیے اور ان کے اثرات اور درپیش چیلنجز اپنی پریزنٹیشنز میں پیش کیے۔ تقریب میں مخت ٹیموں نے اپنے سوشل ایکشن پروجیکٹس کی پریزنٹیشنز پیش کیں، اور بہترین کارکردگی دکھانے والی ٹیموں کو یونیسف کے نمائندوں نے شیلڈز سے نوازا۔ طلبہ کو سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیے گئے آخر میں تقریب کا اختتام گروپ فوٹو کے ساتھ ہوا۔

مزید پڑھیں