قائدِاعظم محمد علی جناحؒ کا یوم پیدائش، صوبائی وزیر آبپاشی ریاض خان کا پیغام

صوبائی وزیر آبپاشی ریاض خان نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قائداعظمؒ کی جدوجہد ہمیں نہ صرف ایک آزاد وطن دے گئی بلکہ خودداری، آئین کی بالادستی اور عوامی حاکمیت کا واضح راستہ بھی متعین کیا۔اپنے پیغام میں ریاض خان نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ اصولوں، دیانت داری اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھنے والے عظیم رہنما تھے۔ ان کے فرمودات ایمان، اتحاد اور نظم آج بھی ہماری قومی زندگی کے لیے مشعل راہ ہیں۔ صوبائی وزیر آبپاشی نے کہا کہ آج قائداعظمؒ کے نظریے کو عملی شکل دینے کے لیے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان حقیقی آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ عمران خان کی تحریک دراصل قائداعظمؒ کے اس خواب کی تعبیر ہے جس میں ایک خودمختار، باوقار اور آئین و قانون کے مطابق چلنے والا پاکستان شامل تھا۔ ریاض خان نے کہا کہ حقیقی آزادی کا مطلب عوام کی بالادستی، شفاف نظام، آزاد عدلیہ اور ایک ایسا پاکستان ہے جہاں فیصلے بیرونی دباؤ کے بجائے عوامی مفاد میں کیے جائیں۔ یہ وہی نظریہ ہے جس کی بنیاد قائدِاعظمؒ نے رکھی اور جسے آج عمران خان آگے بڑھا رہے ہیں۔ صوبائی وزیر آبپاشی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبائی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف قائداعظمؒ کے افکار اور عمران خان کے وژن حقیقی آزادی کی روشنی میں ملک کی ترقی، خوشحالی اور خودداری کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں