خیبرپختونخوا کے وزیر برائے اعلی تعلیم و بلدیات مینا خان افریدی کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا

اجلاس میں کچھ جامعات میں ملازمین بھرتی اجازت نامہ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی
جامعہ گومل، ملاکنڈ، کوہاٹ اور دیگر جامعات کے وائس چانسلرز شریک ہوئے
جن جامعات کے پاس ملازمین کی بھرتی کے لیے محکمہ اعلی تعلیم اور محکمہ خزانہ کا اجازت نامہ موجود ہے وہ بھرتی کا عمل مکمل کرلیں۔ وزیر برائے اعلی تعلیم کی ہدایت
دیگر جامعات سٹاف بھرتی کے لیے محکمہ اعلی تعلیم اور محکمہ خزانہ سے اجازت نامے کا عمل مکمل کریں۔ مینا خان افریدی
اجازت نامے کا مقصد جامعات کو کچھ امور میں بہترین رہنمائی فراہم کرنا ہے۔ مینا خان افریدی
جہاں جہاں جامعات کو بہترین رہنمائی درکار ہوگی، ہم فراہم کریں گے۔ مینا خان افریدی
جامعات کو ہر لحاظ سے با اختیار بنانا مشن ہے۔ مینا خان افریدی

مزید پڑھیں