مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بروزبدھ، 18 فروری 2026 (29 شعبان 1447 ہجری) کوشام 4 بجے سے لے کر رات دیر تک منعقد ہوگا۔ اجلاس کا انعقادمحکمہ اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور، مرکزی عیدگاہ، چارسدہ روڈ، پشاور کے کانفرنس روم میں کیا جائے گا۔اجلاس میں نئے ہلال کی رویت کے شواہد کو وصول کیا جائے گا۔ شرکاء شواہد بذریعہ فون نمبر 0919210203 یا بذات خود اجلاس کے مقام پر آ کر فراہم کر سکتے ہیں۔تمام متعلقہ افراد اور شہری حضرات سے گزارش ہے کہ ہلال کی رویت کے شواہد فراہم کرنے کے لیے بروقت شرکت کریں یا فون کے ذریعے رابطہ کریں تاکہ رویت کے عمل میں آسانی ہو۔
