خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی/ کوکنگ آئل ٹیسٹنگ مہم

پشاور: صوبہ بھر میں فوڈ اتھارٹی کا ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ ایک روزہ خصوصی کوکنگ آئل انسپکشن و ٹیسٹنگ مہم مکمل، ترجمان

پشاور: مہم کے دوران ہوٹلوں، کباب شاپس، پکوڑے و سموسہ شاپس،ہوٹلوں اوراسٹریٹ فوڈ پوائنٹس سمیت فرائی آئٹمز شاپس کی خصوصی انسپکشن،ترجمان

پشاور: موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریز سے استعمال شدہ کوکنگ آئل کی موقع پر ٹیسٹنگ، ترجمان

پشاور: مہم کیدوران 1 ہزار 590 لیٹر کوکنگ آئل ناقص اور مضر صحت ثابت ہونے پرموقع پر تلف، ترجمان

کوکنگ آئل کے 165 نمونوں کی جانچ پڑتال، 140 معیاری قرارجبکہ 25 نمونے مضر صحت وغیر معیاری قرار پائے گئے ، ترجمان

خلاف ورزی کرنے پر مالکان پر بھاری جرمانے عائد، متعدد فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹس بھی جاری، ترجمان

پشاور میں 260 لیٹر، سوات میں 229 لیٹر اور مانسہرہ میں 222 لیٹر ناقص کوکنگ آئل تلف، ترجمان

نوشہرہ میں 141 لیٹر، ہری پور میں 117 لیٹر، لوئر دیر میں 114 لیٹر آئل ضائع، ترجمان

صوابی میں 99 لیٹر، ملاکنڈ میں 95 لیٹر، خیبر میں 57 لیٹر اور کرک میں 53 لیٹر،مردان میں 42 لیٹر تلف

حکومت خیبرپختونخوا کے وژن کیمطابق عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈائریکٹر جنرل کاشف اقبال جیلانی

رمضان المبارک میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، ڈی جی

شہری غیر معیاری خوراک کی شکایات فوری درج کرائیں، موصولہ اطلاعات پر فوری کارروائی یقینی بنائی جائے گی، کاشف اقبال جیلانی

پشاور: حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی ہوگی

مزید پڑھیں