وفاقی محتسب کی مداخلت سے کوہاٹ کے شہری کو پی ایل آئی میچورٹی کلیم میں 158353 روپے کی ادائیگی

ضلع کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے جناب مرتضیٰ علی کو وفاقی محتسب کی مداخلت پر پاکستان پوسٹ لائف انشورنس (پی ایل آئی) کے میچورٹی کلیم کی مد میں 158353 روپے کی رقم ادا کر دی گئی۔شکایت گزار نے میچورٹی کلیم کے اجرا میں تاخیر کے خلاف وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس پشاور سے رجوع کیا تھا۔ معاملے کی انکوائری اسسٹنٹ ایڈوائزر محترمہ انجم بی بی نے کی، جبکہ عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ذمہ داری ڈپٹی ایڈوائزرمحمد عالمزیب نے انجام دی۔تحقیقات مکمل ہونے کے بعد متعلقہ ادارے کو ہدایات جاری کی گئیں، جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے شکایت گزار کو 158353 روپے کی بقایا میچورٹی رقم ادا کر دی گئی۔وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس پشاور وفاقی اداروں کے خلاف بدانتظامی کے ازالے کے لیے شہریوں کو فوری اور بلا معاوضہ سہولت فراہم کر رہا ہے۔ عوام اپنی شکایات دفتر وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس پشاور یا سرکاری واٹس ایپ نمبر 03108147713 پر بھی درج کرا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں