ہزارہ ڈویژن کے مریضوں کو بڑا ریلیف، اب فالج کے مریضوں کوایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں بروقت اور مفت علاج میسر ہوگا۔ ڈائریکٹر ڈاکٹر سجاد احمد آفریدی

ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کے ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر سجاد احمد آفریدی نے کہا ہے کہ ہزارہ ڈویژن کے مریضوں کو بڑا ریلیف، اب فالج کے مریضوں کوایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں بروقت اور مفت علاج میسر ہوگا اورادارے کا بنیادی مشن ہزارہ کی عوام کو قریب معیاری اور جدید طبی سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ مریضوں کو علاج کے لئے دور دراز شہروں کا رخ نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ فالج انجیکشن نہایت مہنگا ہوتا ہے تاہم ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اسے ہزارہ کے عوام کو بالکل مفت فراہم کیا جائے گا تاکہ ہر مریض کو بروقت علاج کی سہولت میسر آ سکے۔ انہوں نے فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو بھی سراہا اور کہا کہ ان کی محنت سے اس اہم اور زندگی بچانے والی دوا کی دستیابی
ممکن بنائی گئی۔ اسی طرح ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں فالج اور دل کے دورے کے مریضوں کے فوری علاج کے لئے 6 بیڈز پر مشتمل جدید اسٹروک اینڈ اکیوٹ چیسٹ پین یونٹ قائم کیا گیا ہے جو جدید مانیٹرز اور دیگر طبی سہولیات سے لیس ہے۔ یہ یونٹ مریضوں کو فوری اور مؤثر طبی امداد فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا اور ہزارہ کے مریضوں کے لئے ایک بڑی سہولت ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عابد جمیل اور بورڈ ممبران کی رہنمائی میں ادارہ مسلسل ایسے اقدامات کر رہا ہے جن کا مقصد ہزارہ کی عوام کو جدید طبی سہولیات ان کے اپنے شہر میں فراہم کرنا ہے۔یہ ہزارہ کی عوام کے لئے ایک بڑی خوشخبری ہے کہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی موجودہ انتظامیہ نے فالج (اسٹروک) کے مریضوں کے فوری اور مؤثر علاج کے لئے TPA انجیکشن ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں فراہم کر دیا ہے۔ ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر سجاد احمد آفریدی نے ایمرجنسی کا دورہ بھی کیا اور متعلقہ انچارج کو انجیکشن فراہم کیا۔سجاد احمد آفریدی نے کہا کہ ادارے کا بنیادی مشن ہزارہ کی عوام کو ان کے اپنے شہر میں معیاری اور جدید طبی سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ مریضوں کو علاج کے لئے دور دراز شہروں کا رخ نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ فالج کے مریضوں کے لئے TPA انجیکشن انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے جو فالج ہونے کے چند گھنٹوں کے اندر لگایا جاتا ہے اور بروقت استعمال کی صورت میں مریض کی جان بچانے اور معذوری کے خطرات کم کرنے میں انتہائی مؤثر ثابت ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ انجیکشن نہایت مہنگا ہوتا ہے تاہم ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اسے ہزارہ کی عوام کو بالکل مفت فراہم کیا جائے گا تاکہ ہر مریض کو بروقت علاج کی سہولت میسر آ سکے۔ڈاکٹر سجاد احمد آفریدی نے اس موقع پر فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو بھی سراہا جن کی محنت سے اس اہم اور زندگی بچانے والی دوا کی دستیابی ممکن بنائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں اس سہولت کی فراہمی مریضوں اور ان کے لواحقین کے لئے ایک بڑی سہولت ثابت ہوگی اور ہسپتال میں جدید ایمرجنسی کیئر کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔اس موقع پر ایسوسی ایٹ ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر داود اقبال، نرسنگ ڈائریکٹر مہتاب سکندر، ایمرجنسی انچارج ڈاکٹر جنید سرور ملک، ایچ او ڈی ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر خرم، فارمیسی ہیڈ آصف نواز اور دیگر شعبہ جات کیسربراہان بھی موجود تھے۔ماہرین کے مطابق فالج کے مریضوں کو بروقت TPA انجیکشن لگانے سے نہ صرف مریض کی حالت میں تیزی سے بہتری آنا شروع ہو جاتی ہے بلکہ مستقل معذوری کے امکانات بھی نمایاں حد تک کم ہو جاتے ہیں۔ اسی وجہ سے دنیا بھر میں اسٹروک کے علاج میں اس انجیکشن کو انتہائی اہم تصور کیا جاتا ہے۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عابد جمیل اور بورڈ ممبران کی رہنمائی میں ادارہ مسلسل ایسے اقدامات کر رہا ہے جن کا مقصد ہزارہ کی عوام کو جدید طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔دریں اثنا انتظامیہ نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی صحت کے شعبے میں مزید جدید سہولیات اور اہم منصوبے متعارف کروائے جائیں گے تاکہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال حقیقی معنوں میں عوام کو بہترین طبی خدمات فراہم کرنے والا ادارہ بن سکے۔یہ اقدام درحقیقت ہزارہ کی عوام کے لئے ایک بڑی سہولت اور امید کی کرن ہے۔

مزید پڑھیں