
چیئرپرسن خیبرپختونخوا کمیشن آن دے سٹیٹس آف وویمن ڈاکٹر سمیرہ شمس نے کمیشن کے دفتر میں یونیسف خیبرپختونخوا کے چیف فیلڈ آفیسر رادوسلا رادک سے ملاقات کی، جس میں بامعنی تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بات چیت میں بچیوں کے حقوق کے تحفظ اور بااختیاری، موسمیاتی تبدیلی اور واش کے اقدامات میں خواتین کی بامعنی شرکت، اور وویمن کمیشن کے ادارہ جاتی ڈھانچے کی مضبوطی، بالخصوص نگرانی و جائزے (مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن) کے نظام کو بہتر بنانے سمیت اہم ترجیحات کا احاطہ کیا گیا۔ملاقات میں اس امر کا اعادہ کیا گیا کہ اسٹریٹجک شراکت داری، ادارہ جاتی ہم آہنگی خیبرپختونخوا بھر کی خواتین اور بچیوں کے لیے پائیدار اقدامات میں تبدیل کرنے کے لیے نہایت اہم ہیں۔
