محکمہ ایکسائز کے تحت پرسنلائزڈ مارکس (چوائس نمبر پلیٹس) کی نیلامی 18 مئی کو نشتر ہال پشاور میں ہوگی

محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام افراد اور علاقہ کےناموں پر مبنی پرسنلائزڈ مارکس (چوائس نمبر پلیٹس) کی نیلامی 18 مئی 2026 کو صبح 11 بجے نشتر ہال پشاور میں منعقد ہوگی۔اس حوالے سے محکمہ سے موصولہ تفصیلات کے مطابق نیلامی میں مختلف خصوصی اور پسندیدہ رجسٹریشن نمبرز کا اوپن آکشن کیا جائے گا۔نیلامی کیلئے رکھے گئے نمایاں پرسنلائزڈ مارکس میں سیٹھی 1، چوہدری 1، کورمنگ 1، خان قلعہ 1، خان قلعہ 5، بوتر 1،ویرا 1، پار ہوتی 1، پار ہوتی 5، عبدل خیل1، ملک 1، بلوچ 1، ٹانک 1، چترال 1، باچہ1، پیر1، شبقدر1، چارسدہ1،عیسی خیل1، صافی1، بیٹنی1،مغل1، اتمان خیل 1، ہشتنگر 1، اچکزئی 1، احمدزئ 1، بنگش 1، طوری 1، سردار 1، شیرانی 1، چغتائی 1، لودھی 1، قلندر 1، پوپلزئی 1، سورانی 1، مندنڑ1، طورو 1،کنڈی 1،تنولی 1،خدوخیل 1 اور یاراخیل 1،شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق نیلامی میں شرکت کے خواہشمند افراد اپنی درخواستیں اور مقررہ سیکیورٹی فیس 16 مئی 2026 کو دوپہر 12 بجے تک ڈایریکٹر جنرل ایکسائز وٹیکسیش اور نارکوٹکس کنٹرول کے نام جمع کرا سکیں گے جبکہ کامیاب بولی دہندگان کو قواعد و ضوابط کے مطابق نمبر پلیٹس الاٹ کی جائیں گی۔محکمہ ایکسائز کے مطابق نیلامی کا عمل خیبرپختونخوا پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (KPPRA) رولز 2012 اور صوبائی موٹر وہیکل رولز کے تحت شفاف انداز میں مکمل کیا جائے گا۔اس حوالے سے صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سید فخر جہان کا کہنا ہے کہ پرسنلائزڈ مارکس کی نیلامی شہریوں کو اپنی پسند کے منفرد رجسٹریشن نمبرز حاصل کرنے کا بہترین موقع فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی چیرمین عمران خان کے ویژن کے تحت وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی قیادت میں محکمہ ایکسائز کے تحت جدید اور عوام دوست اصلاحات کے ذریعے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ شفاف نیلامی کی بنیاد پر نہ صرف شہریوں کو اپنے پسند کی خصوصی نمبر پلیٹس فراہم ہوں گی بلکہ حکومتی محصولات میں بھی اضافہ ہوگا۔
صوبائی وزیر نے عوام اور خواہشمند افراد کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ صوبائی حکومت کے اس منفرد اور عوام دوست منصوبے کے تحت نیلامی میں شرکت کے ذریعے اپنی پسند کے خصوصی نمبرات حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں