وامی مسائل کا فوری حل، ترقیاتی عمل میں تیزی اور پسماندہ علاقوں کی محرومیوں کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں، سید فخر جہان

خیبرپختونخوا کے وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سید فخر جہان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور پسماندہ علاقوں کی محرومیوں کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی قیادت میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی اور پائیدار ترقی کے عمل کو تیز کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ نیابت پی کے 26 بونیر میں پبلک ڈے کے موقع پر اپنے حجرے میں مختلف عوامی وفود سے ملاقاتوں کے دوران کیا۔
صوبائی وزیر کے حجرے میں حلقہ پی کے 26 بونیر اور ضلع بونیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے وفود، مشران اور شہریوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔ وفود نے صوبائی وزیر کو اپنے علاقوں میں درپیش مسائل، جاری و مجوزہ ترقیاتی سکیموں، بنیادی سہولیات اور دیگر عوامی مشکلات سے آگاہ کیا۔
سید فخر جہان نے عوامی مسائل تفصیل سے سنے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ محکموں کے حکام کو موقع پر ضروری ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو ریلیف دینے، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور پسماندہ علاقوں کی محرومیوں کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا وژن شفاف حکمرانی، انصاف کی فراہمی اور عام آدمی کو سہولت دینا ہے، جبکہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی قیادت میں صوبائی حکومت اسی وژن کے تحت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پبلک ڈے کا مقصد عوام اور منتخب نمائندوں کے درمیان براہِ راست رابطے کو مضبوط بنانا اور لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حلقہ پی کے 26 بونیر کی ہمہ جہت ترقی، نوجوانوں کے لیے مواقع کی فراہمی اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں