صوبائی وزیر آبپاشی ریاض خان کا ضلع خیبر، تحصیل باڑہ میں 295 ملین روپے کے دریائے باڑہ کنال سسٹم بحالی منصوبے کا باضابطہ افتتاح

خیبرپختونخوا کے وزیر آبپاشی ریاض خان نے بدھ کے روز ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں 295 ملین روپے کی مجموعی لاگت سے دریائے باڑہ کنال سسٹم کی بحالی اور بہتری کے منصوبے کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔
تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی عبدالغنی آفریدی، سیکرٹری آبپاشی محمد عابد وزیر سمیت محکمہ کے دیگر افسران مقامی عمائدین اور لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر صوبائی وزیر کو مذکورہ منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی بریفنگ میں بتایاگیا کہ دریائے باڑہ کنال سسٹم مائنر D کے تعمیراتی کام اور بہتری کیلیے 123.370ملین روپے مختص کیے گئے ہیں اور کنال پیٹرول روڈ کے تعمیراتی کام اور بہتری پر 109.949 ملین روپے لاگت آئیگی جبکہ الائیڈ سٹرکچر باڑہ ریور کنال سسٹم کے تعمیراتی کام اور بہتری کیلیے 57.903,ملین روپے رکھے گئے ہے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے صوبائی وزیر آبپاشی نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی قیادت میں قبائلی اضلاع میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں ماضی میں قبائلی اضلاع کو نظراندا زکیا گیاتھا انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت قبائلی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھاکر ترقی کی راہ پر گامزن کریگی انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام کی محرمیوں کو دور کرکے انکو تمام بنیادی سہولیات کی فوری فراہمی کے لیے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں انہوں نے کہا کہ باڑہ کنال سسٹم کی بحالی کا منصوبہ خیبر کے عوام کے لیے ایک نئی امید ہے جو زرعی پیداوار بڑھائے میں مددگار ثابت ہوگا
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت بغیر کسی تفریق کے تمام اضلاع میں ترقیاتی منصوبے مکمل کر رہی ہے جس سے عوام بہت جلد مستفید ہو سکیں گے
صوبائی وزیر نے متعلقہ افسران کو واضح ہدایات جاری کیں کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے تعمیراتی میٹریل اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور منصوبوں کی بروقت تکمیل ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

مزید پڑھیں