وفاقی بجٹ 2026-27 حکومت کے اتحادی، آئی ایم، اپوزیشن اور پی ٹی آئی سب کو نامنظور ہے۔ مزمل اسلم

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے وفاقی بجٹ 2026-27 سے متعلق اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالی سال‏2026-27 کا بجٹ آخر کس کو منظور ہے حکومت کے اتحادی بھی بجٹ کو مسترد کر چکے ہیں۔ مزمل اسلم نے کہا کہ میڈیا کے مطابق آئی ایم ایف بھی بجٹ ریلیف مسترد کر چکی ہے اپوزیشن ممبران اور پی ٹی آئی بجٹ مسترد کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاق نے جو صوبوں سے گرانٹ کا تقاضہ کیا، کم از کم خیبر پختونخوا حکومت نے حامی نہیں بھری اور خیبرپختونخوا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان صاحب سے بجٹ مشاورت کی شرط اور اجازت سے مشروط کیا ہے تو سوال یہ ہے آخر اس بجٹ سے کون خوش ہیں کیا یہ ناکامی میں نہیں اتا۔ ایک دوسرے بیان میں مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے پنجاب ٹوکن ٹیکس اضافہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‏خیبر پختونخوا کی ٹیکس کی شرح کریڈٹ کارڈ اور آن لائن پیمنٹ میں پوری پاکستان میں سب سے کم 6 فیصد ہے جبکہ پنجاب نے کریڈٹ کارڈز اور آنلائن کی شرح بڑھا کر 8 فیصد کردیا ہے۔ مزمل اسلم نے کہا کہ مقامی ٹیکسز گاڑی رجسٹریشن و جائیداد منتقلی ٹیکسز شرح خیبر پختونخوا میں سب سے کم ہے

مزید پڑھیں