وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان تاج محمد خان ترند نے پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے تعاون سے بی ڈبلیو ایف لیول ون کوچنگ کورس جو ایبٹ آباد میں جاری ہے کا افتتاح کیا اور کوچز کی حوصلہ افزائی کی۔ یہ کوچنگ کورس خیبر پختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن اور ڈائریکٹوریٹ جنرل اسپورٹس خیبر پختونخوا کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ بین الاقوامی کوچ سیم پینٹن شرکاء کو بی ڈبلیو ایف لیول ون کوچنگ کی تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ مشیر کھیل خیبر پختونخوا تاج محمد ترن نے اپنے خطاب میں کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ کوچز کی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید اور بین الاقوامی معیار کی کوچنگ کھلاڑیوں کی بہتر کارکردگی کے لیے ناگزیر ہے، اسی مقصد کے تحت مختلف کھیلوں میں کوچز کی استعداد کار بڑھانے کے لیے تربیتی پروگرامز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بی ڈبلیو ایف لیول ون کوچنگ کورس سے استفادہ کرنے والے کوچز صوبے میں بیڈمنٹن کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کی تربیت میں اہم کردار ادا کریں گے۔افتتاحی تقریب میں واجد علی چوہدری (ڈویلپمنٹ چیئرمین، بیڈمنٹن ایشیا، اور صدر پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن)،بلال خان پریزڈانٹ کے پی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن ریجنل اسپورٹس آفیسر سلیمان خان، چیئرمین بورڈ عنایت اللہ خان اور حیات اللہ بیڈمنٹن کوچ بھی موجود تھے۔ اخر میں تمام مہمانوں کو شیلڈ دیا گیا۔ اس کورس کا مقصد پاکستان۔خیبر پختونخوا میں بیڈمنٹن کوچز کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا اور بین الاقوامی معیار کی کوچنگ کو فروغ دینا ہے، تاکہ پاکستان میں بیڈمنٹن کے کھیل کو مزید ترقی دی جا سکے۔
