وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن و ووکیشنل ٹریننگ محمد عثمان خان بیٹنی کا گلبہار ٹیکنیکل کالج، دفترِ روزگار گلبہار اور ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ خیبرپختونخوا کا دورہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن و ووکیشنل ٹریننگ محمد عثمان خان بیٹنی نے گلبہار ٹیکنیکل کالج، دفترِ روزگار گلبہار اور ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ خیبرپختونخوا کا دورہ کیااس موقع پر انہوں نے مذکورہ اداروں کی کارکردگی، تربیتی سہولیات، امتحانی نظام اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے معاون خصوصی کو اداروں کی مجموعی کارکردگی، جاری پروگرامز، درپیش مسائل اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ محمد عثمان خان بیٹنی نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کے دوران طلبہ و عملے سے بھی ملاقات کی اور کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ فنی و پیشہ ورانہ تعلیم فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنیکل کالجز، ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ اور دفاترِ روزگار نوجوانوں کو ہنر، سرٹیفکیشن اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔محمد عثمان خان بیٹنی نے ہدایت کی کہ تربیتی پروگرامز کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق مزید مؤثر بنایا جائے، امتحانی اور سرٹیفکیشن نظام میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے نجی شعبے کے ساتھ روابط کو مزید مضبوط کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وژن کے مطابق ٹیکنیکل اور ووکیشنل تعلیم کے شعبے میں اصلاحات اور جدید سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، تاکہ صوبے کے نوجوان باعزت روزگار حاصل کرکے ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔دورے کے اختتام پر معاون خصوصی نے اداروں کے افسران اور عملے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ عوامی خدمت، شفافیت اور بہترین کارکردگی کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے۔

مزید پڑھیں