خیبرپختونخوا کے تمام سرکاری ملازمین کو وسائل اور استطاعت کے مطابق جائز حقوق اور مراعات ملتے رہیں گے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے سیکرٹریٹ ملازمین کی جانب سے منعقدہ اظہار تشکر پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے تمام سرکاری ملازمین کو خیبرپختونخوا حکومت کے استطاعت کے مطابق انکے جائزے مطالبات اور مراعات دینے کا سلسلہ جاری رہے گا حکومت خیبرپختونخوا اپنے محدود وسائل کے اندر سرکاری ملازمین کو بہتر سہولیات اور مراعات فراہم کر رہی ہے۔ہاؤس ریکوزیشن الاؤنس سیکرٹریٹ ملازمین کا جائز اور دیرینہ مطالبہ تھا جو دیگر صوبوں کے سیکریٹریٹ ملازمین کو کئی سالوں سے مل رہا تھا جو خیبرپختونخوا حکومت نے وسائل کو دیکھتے ہوئے منظوری دی ان خیالات کا اظہار مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے آل سیکرٹریٹ کوارڈینیشن کونسل کی جانب سے ہاؤس ریکوزیشن الاؤنس کی منظوری پر منعقدہ اظہار تشکر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مزمل اسلم نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین صوبے کے ساڑھے چار کروڑ عوام کے خادم ہیں اپنے فرائض ایمانداری اور دیانتداری سے ادا کریں تو انکے زندگی اور مالی معاملات میں نہ صرف برکت ہوگی بلکہ انکو ڈیوٹی عبادت میں شمار ہوگی۔ اس موقع پر چیئرمین سیکرٹریٹ کوارڈینیشن کونسل ظفر خان یوسفزئی، محمد اسد کمپیوٹر آپریٹرز ایسوسی ایشن، شیر زمان وائس چیئرمین کوارڈینیشن کونسل، الطاف حسین صدر کلاس فور ایسوسی ایشن اور طارق حسن سمیت متعدد ملازمین رہنماؤں نے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا شکریہ ادا کیا اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کے حق میں نعرے بلند کیے۔

مزید پڑھیں