بونیر گل دنمیر2026 میلہ تمام تررعنائیوں کیساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ میلے کی اختتامی تقریب رات منعقد ہوئی جس میں سابق تحصیل ناظم سید سالارجہان،ڈی سی بونیر شہریار قمراور ڈی پی او بونیر مہمانان خصوصی تھے جنہوں نے ونر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز قیصر کنڈی اور محترمہ فرنگس عظیم،ڈائریکٹر آپریشنز سپورٹس جمشید بلوچ‘چیف کوچ شفقت اللہ‘ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف فرحان‘اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارشاد خان بھی موجود تھے۔تیسرے روز ہونیوالے بیڈمنٹن کے مقابلوں میں گدیزئی کی ٹیم نے ٹرافی اپنے نام کی جبکہ ڈگر کی ٹیم رنر اپ رہی،والی بال کے مقابلوں میں گاگرا نے ٹرافی جیت لی جبکہ ڈگر کی ٹیم رنر اپ رہی،ہاکی کے مقابلوں میں بھی گاگرا کی ٹیم نے میدان مار لیا، ڈگر کی ٹیم دوسرے نمبرپر رہی۔کبڈی کے مقابلوں میں بونیر کے کھلاڑی ٹرافی جیتنے میں کامیاب ہوگئے جبکہ صوابی کی ٹیم رنر اپ رہی۔مخہ کے مقابلوں میں اباخیل کی ٹیم ونر رہی جبکہ ملک خیل کی ٹیم رنر اپ رہی۔فٹبال کی ٹرافی گدیزئی کی ٹیم نے جیتی جبکہ مردان کی ٹیم رنر اپرہی۔رسہ کشی کے مقابلوں میں ڈگرکالج کی ٹیم نے میدان مار لیا جبکہ بونیر یونیورسٹی کی ٹیم رنر اپ رہی۔اس موقع پر سابق تحصیل ناظم سید سید سالار جہان،ڈی سی بونیر شہریار قمر اور ڈی پی او نے اپنے خطاب میں بہترین مقابلوں کے انعقاد پر آرگنائزنگ کمیٹی کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی اس قسم کے ایونٹس کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تا کہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے اور آگے آنے کے مواقع ملتے رہیں۔ڈائریکٹر آپریشنز سپورٹس جمشید بلوچ،چیف کوچ شفقت اللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس صحت مندانہ سرگرمیوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھے گا اور کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
