وزیراعلی خیبرپختونخوا سے منظوری کے بعد ٹوبیکو سیس میں 5 روپے فی کلو کمی کی جائے گی فنانس بل میں ترمیم کیلئے آرڈیننس منظوری کیلئے بیجھی جائے گی۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم سے صوابی سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹرین نے ٹوبیکو سیس اور ریونیو سے متعلق اہم اجلاس محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوئی جس میں سابق سپیکر و ممبر قومی اسمبلی اسد قیصر، سابق صوبائی وزیر و ممبر قومی اسمبلی شہرام خان ترکئی، ایم پی اے عبدلکریم تورڈھیر، ایم پی اے رنگیز خان کے علاؤہ محکمہ منصوبہ بندی اور محکمہ ایکسائز حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں تفصیلی طور پر ٹوبیکو کاشتکاروں کی مشکلات، مسائل اور ٹوبیکو سیس اور ان سے حاصل ہونے والی ریونیو پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سابق سپیکر و ممبر قومی اسمبلی اسد قیصر، شہرام خان ترکئی سمیت متعدد پارلیمنٹرین کی درخواست پر ٹوبیکو سیس میں 5 روپے فی کلو کمی پر اصولی طور پر متفق ہوگئے جس کی منظوری وزیراعلی خیبرپختونخوا سے لیکر فنانس بل میں ترمیم کیلئے آرڈیننس منظوری کیلئے بیجھی جائے گی۔ رواں مالی سال کیلئے ٹوبیکو سیس ٹیکس 10 فیصد سالانہ اضافے کے ساتھ 27.5 روپے سے بڑھ کر 30 روپے ہوگیا تھا جس کو 25 روپے فی کلو کرنے پر اصولی طور اتفاق ہوگیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد زراعت وفاق سے صوبوں کو منتقل ہوچکا ہے جبکہ ٹوبیکو واحد فصل ہے جس سے ابھی تک منتقل نہیں کیا گیا ہے جس پر وفاقی حکومت ٹیکس لے رہی ہے ٹوبیکو کے علاؤہ وفاق کسی بھی فصل گندم، گنا سمیت ٹیکس نہیں لے رہی ہے۔ مزمل اسلم نے کہا کہ وفاق فوری طور پر ٹوبیکو کو صوبوں کے حوالے کرے تاکہ ٹوبیکو ٹیکس صوبائی حکومت کو ملنا شروع ہو جائے۔ وفاقی حکومت جو 390 روپے فی کلو ٹوبیکو ٹیکس لے رہی ہے یہ صوبے کا حق ہے۔ مزمل اسلم نے کہا کہ ٹوبیکو سے حاصل ہونے والی ٹیکس قابل تقسیم محاصل سے دوسرے صوبوں میں جا رہا ہے جبکہ خیبرپختونخوا کو تو کسی دوسرے فصل کا ٹیکس نہیں مل رہا ہے

مزید پڑھیں