خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ہاؤسنگ ڈاکرامجدعلی نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کیلئے انکا دفتر ہر وقت کھلا ہے ہم عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ہاؤسنگ ڈاکرامجدعلی نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کیلئے انکا دفتر ہر وقت کھلا ہے ہم عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ۔انہوں نے ملازئی ہاؤسنگ سکیم میں رہائشیوں کو سہولیات کی فراہمی میں غفلت برتنے والے انچارج کو معطل کرنے کا حکم دیا اورایک ماہ کے اندر ملازئ ہاؤسنگ سکیم کے رہائشیوں کی تمام تحفظات دور کرنےاور انکے مطالبات پر عملدرآمد کرنے کی سختی سے ہدایت کی ۔ان خیالات کا اظہارِ انہوں نے منگل کے روز ملازئی ہاؤسنگ سکیم ورسک پشاور میں ایک کھلی کچہری سے خطاب کے دوران کیا ۔ کھلی کچہری میں سکیم کے رہائشیوں نے صوبائی وزیر کو ملازئی ہاؤسنگ سکیم کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔رہائشیوں نے سکیم کے بارے مختلف مشکلات،مسائل اور سہولیات کی عدم موجودگی بارے تفصیلی گفتگو کی ۔اس موقع پر ڈاکٹر امجد علی نے شرکاء سے مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رہائشیوں کو تمام سہولیات فراہم کریں گے ۔انہوں نے کہا ہے کہ ملازئی سکیم کے رہائشیوں کو بجلی، گیس سمیت سیکیورٹی،سٹریٹ لائٹ،صفائی کیلئے تحصیل میونسپل آفیسرز سے ایک گاڑی کا انتظام کیا جائیگا ۔انکا کہنا تھا کہ مسجد میں تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے اور پینے کے صاف پانی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ جلد لگانے کی ہدایت کردی ۔ہاوسنگ سکیم کیلئے سیکیورٹی انتظامات کیلئے اقدامات ترجیحی بنیادوں پر اٹھانے کی ہدایت کردی ۔ڈاکٹر امجد نے مزید کہا ہے کہ جو اہلکار ڈیوٹی میں غفلت برتتے ہیں انکو موقع پر معطل کیا جائے ۔انہوں نے کہا ہے کہ سوسائٹی میں صفائی کا انتظام بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سکیم کے رہائشیوں پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی جائے اور وہ اپنے مسائل بارے رپورٹ محکمہ کو ارسال کریں تاکہ بروقت ان مسائل کو حل کیا جاسکے ۔ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ سوئی گیس اور بجلی کے مسائل کے حل کیلئے ایک ماہ کے اندر اقدامات اٹھائیں جائیں اور باؤنڈری وال کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہچانے کی ہدایت کردی ۔اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ محمد انور خان ،ڈی جی ہاؤسنگ زاہد خان اور ایڈیشنل ڈی جی امان الحق بھی موجود تھے

مزید پڑھیں