خیبرپختونخوا کے وزیر برائے ریونیو و اسٹیٹ طارق محمود اریانی سے سابق معاونِ خصوصی وزیر اعلیٰ و رکن صوبائی اسمبلی ملک نیک محمد خان کی ملاقات

خیبرپختونخوا کے وزیر برائے ریونیو و اسٹیٹ طارق محمود اریانی سے سابق معاونِ خصوصی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور رکن صوبائی اسمبلی ملک نیک محمد خان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو (SMBR) بھی اجلاس میں شریک تھے۔ملاقات کے دوران ضلع شمالی وزیرستان میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے قیام سے متعلق امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں مجوزہ منصوبے کی اہمیت، اراضی سے متعلق معاملات، انتظامی تقاضوں اور منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیر برائے ریونیو و اسٹیٹ طارق محمود اریانی نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں جدید ڈسٹرکٹ کمپلیکس کا قیام عوام کو سرکاری خدمات ایک ہی جگہ پر فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ منصوبے سے متعلق تمام ضروری امور کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو جلد از جلد اس سہولت سے مستفید ہونے کا موقع مل سکے۔رکن صوبائی اسمبلی ملک نیک محمد خان نے وزیر برائے ریونیو و اسٹیٹ اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ کمپلیکس کا قیام شمالی وزیرستان کی انتظامی بہتری، عوامی سہولت اور علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں