صوبائی وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم ارشد ایوب خان نے خیبرپختونخوا کے تمام تعلیمی بورڈز کے نہم و دہم کے امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے اور کامیاب ہونے والے تمام طلبہ و طالبات کو دلی مبارکباد پیش کی

صوبائی وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم ارشد ایوب خان نے خیبرپختونخوا کے تمام تعلیمی بورڈز کے نہم و دہم کے امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے اور کامیاب ہونے والے تمام طلبہ و طالبات کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے ایک بیان میںصوبائی وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم ارشد ایوب خانے طلبہ کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت اور لگن صوبے کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امتحانی نظام میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے نقل کے خلاف ہماری جنگ پورے زور و شور سے جاری رہے گی۔امتحانی عملے کے کردار کو سراہتے ہوئے وزیر برائے الیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے بالخصوص نوجوان گریجویٹس کی تعریف کی جنہوں نے امتحانی ڈیوٹی دیانتداری اور خلوص کے ساتھ انجام دی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پیشہ ورانہ مہارت کو وسیع پیمانے پر سراہا گیا ہے اور یہ آئندہ کے لیے ایک بہترین مثال ہے۔اہم اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے ارشد ایوب خان نے سرکاری سکولوں میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کانسیپٹ بیسڈ لرننگ اور سٹوڈنٹ لرننگ آؤٹ کمز (SLOs)پر محکمے کی توجہ کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ رٹے کی بجائے فہم پر مبنی تعلیم کی طرف یہ تبدیلی طلبہ میں تنقیدی سوچ پیدا کرنے کے لیے ناگزیر ہے۔تعلیمی شعبے میں تکنیکی ترقی کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیر برائے ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ارشد ایوب خان نے ای-مارکنگ کو ایک مثبت اور بروقت اقدام قرار دیا جو نتائج کی مرتب بندی کو زیادہ تیز، منصفانہ اور شفاف بنائے گا۔رشد ایوب خان نے شفاف پالیسیوں، میرٹ پر مبنی نظام اور مسلسل اصلاحات کے ذریعے خیبرپختونخوا میں ابتدائی و ثانوی تعلیم کو مضبوط بنانےکے صوبائی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ طلبہ کا مستقبل بہتر بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیں