خوشحالی کے لیے معدنیات: مواقع، چیلنجز اور آئندہ کا لائحہ عمل کے عنوان سے، غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ صوابی میں قومی سمپوزیم کا انعقاد

“خوشحالی کے لیے معدنیات: مواقع، چیلنجز اور آئندہ کا لائحہ عمل “کے عنوان سے، غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ صوابی میں قومی سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی خیبرپختونخوا کے وزیر برائے معدنیات عارف احمد زئی تھے جبکہ ایبٹ آباد یونیورسٹی، فاٹا یونیورسٹی، جی آئی کے انسٹیٹیوٹ اور اے ایس ٹی سمیت مختلف جامعاتکے ماہرین، اساتذہ اور طلبہ نےبھی تقریب میںشرکت کی۔ سمپوزیم میں صوبے کے معدنی وسائل کے بہترین استعمال، منرل ٹیسٹنگ، تجزیاتی صلاحیتوں کی بہتری اور صنعتوں کے ساتھ اکیڈیما کے مضبوط روابط کے قیام پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
​تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر عارف احمد زئی کا کہنا تھاا کہ بانی چیئرمین عمران خان کے وژن اور وزیر اعلٰی محمد سہیل آفریدی کی ہدایات کے تحت شعبہ معدنیات میں انقلابی اصلاحات لا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا قدرتی وسائل اور قیمتی معدنیات سے مالا مال ہے، تاہم ان وسائل سے حقیقی فائدہ اٹھانے کے لیے جدید سائنسی تحقیق، معیاری منرل ٹیسٹنگ اور انڈسٹری و اکیڈیمیا کے باہمی روابط انتہائی ضروری ہیں۔عارف احمد زئی نے کہا کہ اس منعقدہ سمپوزیم کی روشنی میں ایک مفصل رپورٹ تیار کی جا رہی ہے جس میں منرل ڈویلپمنٹ کمپنی کے مستقبل کے اقدامات، جامع تحقیقی نتائج اور خصوصاً انجینئرنگ کے طلبہ کے فعال کردار کا خاکہ شامل ہوگا۔ صوبائی وزیر نے زور دیا کہ معدنیات کی مد میں تیز تر ترقی کے لیے طلبہ کا اس شعبے سے منسلک ہونا اور ان کی تحقیقی صلاحیتیں نہ صرف کلیدی حیثیت رکھتی ہیں بلکہ صوبائی معیشت کی مضبوطی کے لیے بھی ناگزیر ہے۔

مزید پڑھیں