عوام کو معیاری تعلیمی خدمات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے – ارشد ایوب خان

صوبائی وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا ارشد ایوب خان کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس ہری پور میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع ہری پور میں تعلیمی شعبے کی مجموعی کارکردگی، تعلیمی سہولیات کی فراہمی اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں صوبائی وزیر سیاحت و ثقافت ملک عدیل اقبال ,ڈائریکٹر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا جعفر منصور عباسی،ڈپٹی سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نور پاؤ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز میل و فیمیل ہری پور،ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر،محکمہ مواصلات و تعمیرات C&W کے حکام اور محکمہ تعلیم کے دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ضلع ہری پور میں تعلیمی معیار کی بہتریطلبہ و طالبات کو بنیادی اور ضروری سہولیات کی فراہمی،تعلیمی اداروں کی حالت بہتر بنانے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سمیت مختلف امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ حکام نے صوبائی وزیر کو محکمہ تعلیم کی مجموعی کارکردگی، تعلیمی سہولیات اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔صوبائی وزیر ارشد ایوب خان نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ضلع ہری پور کے تعلیمی اداروں کی حالت بہتر بنانے، طلبہ و طالبات کو معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی اور جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو معیاری تعلیمی خدمات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ تعلیمی اداروں میں سہولیات کی بہتری، تعلیمی معیار بلند کرنے اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے حوالے سے کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں