معاون خصوصی برائے خوراک ڈاکٹر محمد اسرار خان کی ہدایات پر صوبہ بھر میں ملاوٹ اور غیر معیاری خوراک کے خلاف کارروائیاں جاری

معاون خصوصی برائے خوراک ڈاکٹر محمد اسرار خان کی ہدایات پر صوبہ بھر میں ملاوٹ اور غیر معیاری خوراک کے خلاف کارروائیاں جاری

فوڈ سیفٹی ٹیموں کے پشاور، نوشہرہ اور سوات میں مختلف فوڈ یونٹس کے معائنے، خلاف ورزیوں پر کارروائی، فوڈ اتھارٹی

پشاور میں چارسدہ روڈ پر مصالحہ جات بنانے والی یونٹ پر، تقریباً 1,200 کلوگرام چوکربرآمد کرکے ضبط، فوڈ اتھارٹی

فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر مصالحہ جات یونٹ سیل، مزید قانونی کارروائی شروع، فوڈ اتھارٹی

سوات میں ڈائریکٹر آپریشنز کی نگرانی میں پاپس اور نمکو بنانے والے کارخانوں کا معائنہ، فوڈ اتھارٹی

پروڈکشن، اسٹوریج اور پیکجنگ یونٹس میں فوڈ سیفٹی و حفظانِ صحت کے اصولوں کا جائزہ،

صفائی کی ناقص صورتحال اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر متعلقہ یونٹس پر جرمانے، فوڈ اتھارٹی

سوات میں موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری سے دودھ کے نمونوں کی موقع پر ٹیسٹنگ، فوڈ اتھارٹی

سکمڈ ملک پاؤڈر کی ملاوٹ ثابت ہونے پر 1,000 لیٹر غیر معیاری دودھ تلف، فوڈ اتھارٹی

نوشہرہ میں بھی فوڈ سیفٹی ٹیموں کی مختلف علاقوں میں انسپکشنز، فوڈ اتھارٹی

کارروائی کے دوران 80 کلوگرام مضر صحت چکن پارٹس اور 1,200 لیٹر غیر معیاری مشروبات تلف، فوڈ اتھارٹی

نوشہرہ میں 115 کارٹن مشروبات قبضے میں لے کر جرمانے عائد، مزید قانونی کارروائی شروع

فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، معاون خصوصی برائے خوراک ڈاکٹر محمد اسرار خان

مزید پڑھیں