محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خیبر پختونخوا کے نو تعینات Uاسسٹنٹ سوشل آرگنائزرز اور کلریکل سٹاف کے لیے WASH Interventions، پالیسیز اور منصوبہ بندی کے موضوع پر دو روزہ تربیتی پروگرام کامیابی سے مکمل ہوگیا
تربیتی پروگرام کا مقصد نو تعینات اہلکاروں کو محکمہ جاتی امور، قوانین و ضوابط، WASH، پانی کے معیار اور فیلڈ سے متعلق عملی امور کے بارے میں جامع آگاہی فراہم کرنا اور ان کی پیشہ ورانہ استعدادِ کار کو مزید بہتر بنانا ہے
تربیتی نشست میں پانی کے معیار سے متعلق مسائل، WASH کے مختلف پہلوؤں اور مؤثر کمیونیکیشن اسٹریٹیجی پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی، جبکہ فیلڈ میں پیش آنے والے حقیقی مسائل اور ان کے مناسب حل پر عملی مشقوں اور باہمی تبادلہ خیال کے ذریعے شرکاء کی استعدادِ کار میں اضافہ کیا گیا۔
تربیتی پروگرام میں ماہرین اور متعلقہ افسران نے بطور ریسورس پرسن شرکت کی، جن میں WASH Specialist Global South شاہ ناصر، ڈپٹی سیکرٹری (ایڈمن) پی ایچ ای ڈی نزاکت قریشی، ڈپٹی ڈائریکٹر لیبارٹریز ڈاکٹر مصعب حبیب بنگش، اسسٹنٹ سوشل آرگنائزر کامران اور WASH Officer UNICEF رحمان شامل تھے
